وزیرِاعظم کی چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چینی کی کھپت و رسد اور مقررہ قیمتوں پر عام آدمی کو فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو چینی کی کھپت و رسد اور موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے، قیمتوں پر سٹہ کھیل کر اس میں مصنوعی اضافے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی کھپت اور رسد پر کڑی نظر رکھنے اور متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت و رسد کی نگرانی کیلیے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی طور پر بحران کی فضا پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام آدمی کا مافیا کے ہاتھوں قطعا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو چینی کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی ہدایت

پڑھیں:

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے دوبارہ منتخب رکن حاجی علی مدد جتک اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے۔

جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 104 مسافر بازیاب، 16 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔

اجلاس میں صوبائی مشیر مینا مجید بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کریں گی۔

اجلاس میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون پیش اور وقفہ سوالات میں محکمہ خزانہ اور محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ذخیرہ اندوزوں کے لیے بہ طور خاص
  • ایران کا جوہری مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہئے، بیجنگ
  • سراج درانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کی ازبکستان کیساتھ کیے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے، وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت
  • چیف جسٹس بلاک حملہ کیس؛ تمام 36 وکلاء کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم
  • چیف جسٹس بلاک حملہ کیس، 36 وکلاء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا