رمضان کے پہلے 10 روز میں 37 لاکھ گاڑیاں مکہ مکرمہ میں داخل ہوئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سعودی عرب میں 'جنرل اتھارٹی فار روڈز' کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مکہ مکرمہ آنے والے راستوں سے 37 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں گزریں۔ ٹریفک میں یہ نمایاں اضافہ اس مبارک ماہ میں معتمرین اور زائرین کی بھرپور دل چسپی کا نتیجہ ہے۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ان گاڑیوں کو متعلقہ مربوط نظام کے مطابق گزرنے کی اجازت دی گئی۔ اس سلسلے میں سڑکوں کے نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی گئی اور سلامتی اور معیار کی اعلیٰ سطح پر نفاذ کو یقینی بنایا گیا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں ، مقیمین اور بالخصوص عمرہ زائرین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مکہ مکرمہ کے میوزیم میں قرآن مجید کی 14 سو سالہ تاریخ پیش کر دی گئی
مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے مجموعے کے ذریعے سامنے لانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حراء کلچرل ڈسٹرکٹ کے سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج نے انٹرویوں میں بتایا ہے کہ اس ڈسپلے کا مقصد زائرین کے لیے اللّٰہ کے کلام قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں قرآن کریم کو چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر لکھا گیا تھا۔
حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع یہ قرآن میوزیم جبلِ حرا کے نچلے حصے میں موجود ہے۔
یہ قرآن کے بارے جاننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے بہترین تجربہ ہے، جسے دیکھنے والا اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکے گا۔
Post Views: 1