وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔

حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ساری دنیا اس دہشت گردی کی مذمت کر رہی ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر نے اس سانحہ کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ ایک ریلوے پولیس ملازم بھی شہید ہوا ہے، پاکستان ریلوے کو بہتری کی طرف گامزن کرنے جا رہے ہیں، ٹریک کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ اپنے وسائل سے ایم ایل ون بہت جلد مکمل کریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے، جبکہ 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔

بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ دہشت گردی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں، واقعے کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، سکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہیں، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں، عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے بولان کے علاقے پیروکنری کے علاقے میں مسافر ٹرین پر فائرنگ کی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس جیسے ہی بولان کے علاقے آب گم کے مقام پر پہنچی تو دہشت گردوں کی جانب سے اچانک مسافر ٹرین پر حملہ کردیا گیا اور شدید فائرنگ شروع کردی، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا، دیگر متعدد افراد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جب کہ لیویز ذرائع اور ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں حملہ ہوا ریل وہیں روک دی گئی، ٹرین میں کم از کم 600 سے 700 مسافر سوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، حنیف عباسی
  • بلوچستان ٹرین حملہ: بھارت نے اسلام آباد کا الزام مسترد کر دیا
  • ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ انڈین میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی
  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ پاکستان ریلوے نے بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کردی
  • جعفرا ایکسپریس حملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا