چین کے ایکسپریس ڈلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بیجنگ :اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے جنوری سے فروری تک چائنا ایکسپریس ڈویلپمنٹ انڈیکس جاری کیا۔ ان دو مہینوں میں چین کے ایکسپریس ڈلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.8فیصد اضافہ ہوا ، اور ایکسپریس ڈلیوری انڈسٹری نے موثر آپریشن برقرار رکھاہے ۔
مغربی خطے میں ایکسپریس ڈلیوری مراکز کے اضافے اور ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت ، رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں اندرونی منگولیا ، شی زانگ ، سنکیانگ اور دیگر مقامات پر ایکسپریس ڈلیوری کے حجم میں اضافے کی شرح قومی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ رہی ۔مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی اور انوویشن کے ساتھ ، اس وقت ، متعدد ایکسپریس ڈلیوری کمپنیوں نے مختلف مقامات پر بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کا استعمال کیا ہے ۔
“ڈرون + بغیر ڈرائیور گاڑی + ڈرون ٹرمینل کیبنٹ + بلڈنگ روبوٹ” کے ڈسٹری بیوشن موڈ کو جدت دی گئی ہے ، بغیر پائلٹ کے ساتھ ٹرمینل ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں زمینی اور کم اونچائی والی بغیر پائلٹ نقل و حمل اور ترسیل کی مربوط ترقی کو فروغ دیا گیا ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا، نیدرلینڈز، یورپی یونین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
امریکا، نیدرلینڈز اور یورپی یونین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی جسے امریکا نے عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ متاثرین، ان کے اہلخانہ اور واقعے سے متاثرہ تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب سفارتخانہ نیدرلینڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، تشدد کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، ہماری ہمدردیاں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔
ادھر یوپی یونین نے بھی مذمتی بیان جاری کیا جس میں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین 11 مارچ کو بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں پاکستان کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم یرغمالیوں کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔