اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتےہیں، یہ خالصتا" دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔

دہشتگرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پر شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچ کے نام پر حملہ کرنے والوں کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں انہیں بلوچ نہ کہا جائے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے۔ یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خالصتادہشت گرد ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔دہشتگردی کی جنگ کو بلوچوں کے حقوق سے جوڑا جاتا ہے۔ان دہشت گردوں کو بلوچ نہ کہا جائے۔ملک کیخلاف کارروائی کرنے والے ان دہشتگردوں کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ چین، امریکہ، ترکیہ، بحرین اور دیگر ممالک نے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا واقعہ انتہائی دشوار گزار راستے میں پیش آیا۔

دہشت گردوں نے انتہائی منظم کارروائی کی اور انتہائی دشوار گزار راستے کا انتخاب کیا۔ ٹرین واقعے سے قبل دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ ٹرین پر حملے کے بعد مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا جب کہ بھارتی میڈیا پورے واقعے کی مس رپورٹنگ کرتا رہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس موقع پر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے واقعے کی مس رپورٹنگ کی ویڈیوز پیش کیں اور کہا کہ ایک دہشت گرد تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو بار بار انڈین میڈیا نے چینلز پر دکھایاجبکہ کچھ پرانی ویڈیو بھی دکھائیں جس کا فیکٹ چیک کیا گیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو چاہتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر، دہشت گرد نشان عبرت بن چکے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی ہے۔ پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرموثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں۔ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائے گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب  نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پرخراج تحسین پیش کیا۔ شہید ہونے والے جوانوں کیلئے حرفِ عقیدت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ گردوں کے عالمی دن پر پیغام میں  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ صحت مند زندگی کے لئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لئے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، سرفرازبگٹی
  • دہشتگرد پاکستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، سرفراز بگٹی
  • جعفر ایکسپریس حملہ، اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھارتی میڈیا نے چلائی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر، دہشت گرد نشان عبرت بن چکے: مریم نواز
  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات
  • کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ
  • جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث بلوچ لبریشن آرمی کیا ہے؟
  • بلوچستان اسمبلی : دہشت گردی کے واقعات، بلوچ خواتین کو خود کش بمبار بنانے کے خلاف قرارداد پیش
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ پاکستان ریلوے نے بلوچستان کیلئے ٹرین سروس معطل کردی