ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملہ کے بعد اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بھارتی میڈیا نے چلائی۔ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لیتے ہوئے جعلی ویڈیو بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج، ایف سی بلوچستان، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  جس طرح مشکل علاقے میں آپریشن کیا، جس طریقے سے یرغمالیوں کو ریسکیو کیا گیا، قابل تحسین ہے۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری میں سے جس نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، ریاست پاکستان کی حمایت کی ہے، میں امریکا، چین، روس، برطانیہ، ایران، ترکیہ، اردن، یو اے ای، بحرین سمیت تمام دیگر ممالک اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے شکرگزار ہوں۔

دہشت گردی کا یہ حملہ جو نہتے مسافروں پر کیا گیا، ایسا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ بحیثیت بلوچ ہم بہت سی روایات کے امین ہیں۔ ہماری تاریخ ایسی روایات سے مالا مال ہے۔ ان دہشت گردوں نے ان تمام روایات کو پامال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ؛ بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف

جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔
 

بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ  بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے ، جس کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر بھی اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھارتی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ایک جانب جہاں بھارتی سوشل میڈیا   ایکٹویسٹ بدنام زمانہ ایجنسی ’’را‘‘ اور  عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے  کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلا نے میں مصروف ہیں، وہیں  مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھرپور طریقے سے اس کا حصہ بن رہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے  کی خبر عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک کی، جسے بھارتی اکاؤنٹس نے  فوری پھیلایا ۔ بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت اے آئی سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوزاور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کی  جعلی ویڈیو بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کی ہے۔  بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت  سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔

مخصوص سیاسی جماعت  بھارتی میڈیا  اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے  ریسکیو آپریشن میں مصروف  افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی، جسے پی ٹی آئی اور بھارتی اکاؤنٹس نے پھیلایا۔ مخصوص سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اُس کی عبارت ’’بی ایل اے اور  را‘‘کے  آلہ کار لکھ رہے ہیں۔ پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی  کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، سرفرازبگٹی
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج
  • جعفر ایکسپریس حملہ:بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا،ترجمان پاک فوج
  • جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا دہشتگردوں کی سپورٹ میں چلنے والی وار فیئر کو لیڈ کر رہا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
  • جعفر ایکسپریس پر قبضہ ختم، تمام حملہ آور مارے گئے، سکیورٹی ذرائع
  • جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف