— فائل فوٹو

سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر دادو میں 3 الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اس کے علاوہ میہڑ، رادھن اور فریدہ آباد میں مظاہرے ہوئے۔

میہڑ میں سندھیانی تحریک کی خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی، جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کارکنوں سمیت عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ قبول نہیں، سندھ یونائیٹڈ پارٹی

گھارو سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری.

..

دوسری احتجاجی ریلی سندھی ادبی سنگت رادھن کے زیرِ اہتمام نکالی گئی جس میں شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

تیسری احتجاجی ریلی جسقم صنعان قریشی گروپ کی جانب سے فریدہ آباد میں نکالی گئی۔

6 نہروں کے منصوبے کے خلاف میہڑ میں بار ایسو سی ایشن کی جانب احتجاجی  ریلی نکالی گئی۔

نوشہرو فیروز میں اس منصوبے کےخلاف سیاسی اور سماجی کارکنان نے احتجاج کیا جس میں این پی پی، عوامی تحریک، سندھیانی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جسقم اور وکلاء نے شرکت کی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احتجاجی ریلی

پڑھیں:

حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام، ایم ایل ون منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا، چین نے سکیورٹی اور فنانسنگ لاگت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے چین سے فنانسنگ ڈیل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ پاکستان کی درخواست کے باوجود فنانسنگ ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی وفد نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکنگ مکمل اور پلاننگ کمیشن کی درخواست پر 6 ماہ گزرنے کے باوجود فنانسنگ ڈیل نہیں ہو رہی، پلاننگ کمیشن کی درخواست پر جوائنٹ فنانسنگ میٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیم کیلئے چین نے وفد نہیں بھیجا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریلویز کے مطابق ایم ایل ون تعمیر پر چین کو سکیورٹی اور فنانسنگ لاگت پر تحفظات ہیں، چائنیز حکام کیساتھ ٹیکنیکل اور فنانسنگ ورکنگ گروپ کی میٹنگ آن لائن جنوری میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کا انکشاف ریلوے حکام نے قرت العین مری کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کیا۔ واضح رہے کہ ایم ایل ون کو سی پیک کا سب سے بڑا اور اہم ترین اسٹریٹجک منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں سے حکومتوں کی جانب سے مسلسل دعوے کیے گئے کہ منصوبہ کا جلد آغاز ہونے والا ہے، تاہم اب تک منصوبے کے آغاز کیلئے کوئی معنی خیز پیش رفت نہیں ہو سکی۔
                                                   

متعلقہ مضامین

  • دریائوں کےعالمی دن پر دریائے سندھ کو پھولوں سے خراج تحسین 
  • پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،موسمیات
  • سندھ حکومت دباؤ کے آگے ڈھیڑ،دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور
  • حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر پی پی قیادت ڈرامہ کررہی ہے، آفاق احمد
  • چولستان سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر تنازعہ کیوں؟
  •  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی تا لاہور ہائی کورٹ احتجاجی ریلی