سٹی 42 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین (EU) کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ 

 وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا. وزیر اعظم نےملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم جس نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان اور یورپی یونین  کو بھرپور فائدہ پہنچایا، کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال

 دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا.

 وزیراعظم نے مئی میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یورپی یونین کی سفیر کو اس تقریب کو کامیاب بنانے میں پاکستان کے مکمل تعاون اور سہولت کا یقین دلایا۔ 

یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کو یورپی یونین کے وفود کے حالیہ پاکستان کے  دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں  کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

لاہور:ٹرک ڈرائیور کی دو نمبری پکڑی گئی، حوالات بند

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان اور یورپی یونین یورپی یونین کے کی سفیر

پڑھیں:

یہ تیوہار بہار کی آمد اور محبت کی فتح کی علامت ہے، وزیر اعظم کا ہولی پر پیغام

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پُر مسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جشن جو رنگوں سے بھرپور ہے، بہار کے آغاز کی علامت ہے اور محبت اور اچھائی کی برائی پر فتح کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ہولی کے رنگ بکھر گئے، ہندوؤں کی خوشیوں میں مسلمان بھی شامل

I extend my heartfelt greetings to our Hindu community in Pakistan on the joyous occasion of Holi.

The vibrant energy that surrounds this festivity mark the arrival of spring, symbolizing love and the triumph of good over evil.

While celebrating new beginnings, renewal, and the…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 14, 2025

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ نئے آغاز، تجدید اور تعلقات کے استحکام کے ساتھ ساتھ، یہ موقع تنوع کی اہمیت اور ایک مضبوط، یکجہتی والی قوم بنانے میں شہریوں کی شمولیت کی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنگلاج ماتا ہندوؤں کا مقدس مقام ’یہاں آنے والوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں‘

اللہ کرے یہ رنگوں کا تیوہار آپ کی زندگی کو خوشیوں، صحت، کامیابی اور خوشحالی سے بھر دے۔ آپ سب کو ہولی کی خوشیاں مبارک ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

محمد شہباز شریف ہندو برادری ہولی وزیراعظم پاکستان وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین سفیر کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر  کی ملاقات
  • یہ تیوہار بہار کی آمد اور محبت کی فتح کی علامت ہے، وزیر اعظم کا ہولی پر پیغام
  • پاکستان، امریکا کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعاون کی بہت اہمیت ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان
  • چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ازبک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال
  • امریکا، نیدرلینڈز، یورپی یونین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت