اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں ای فائلنگ سپریم کورٹ فائلنگ کا

پڑھیں:

ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025ء کے مسودے کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد:

ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان رولز 2025ء کے مسودے کو حتمی شکل دے دی  جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز 1980ء میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980 کے جائزے کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رولز میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کرانے کی سفارش کی، عدالتی امور میں بہتری کے لیے بار کونسلز اور ججز سے تجاویز طلب کی گئیں، مسودہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو مزید غور و خوض کے لیے پیش کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق انصاف کی فوری اور شفاف فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں نئی اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف
  • سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، ترجیحی سماعت کی ترغیب
  • ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025ء کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
  • پاکستان کی مدد سے صومالیہ میں جدید شناختی کارڈ سسٹم متعارف
  •  سزائے موت کے 2 قیدی 17 سال بعد بری 
  • پنجاب اسمبلی: وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام، ایوان بالا متعارف کرانے کی قرارداد منظور
  • لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام، سائلین اور وکلا آن لائن کاز لسٹ دیکھ سکیں گے
  • وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب میں دو ایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سےمنظور