اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے کوکین، آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 18کروڑ 86 لاکھ سے زائد مالیت کی 927.204 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی میں اسپتال کے قریب نائجیرین باشندے سے 1.
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسقط جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مسقط جانے والے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔مسافر نے آئس بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 1.490 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ بلوچستان میں واشک کے علاقے ماشخیل سے 500 کلو افیون اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد میں سمن آباد کے قریب سے 291.6 کلو چرس اور 64.4 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
لاہور میں شاہ پور کانجراں میں گھر سے 9.950 کلو چرس، 1.5کلو آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے خاتون کو گرفتارکر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔
شاہ پور کانجراں لاہور کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد برآمد ہوئی کے قریب کلو چرس کلو آئس
پڑھیں:
پیمرا میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے 5 نئے ارکان کا تقرر
اسلام آباد:صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔
یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔