کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔
 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔  پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔  مذہبی انتہا پسندی ہو  یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ 

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔ ہم نے نئے کنالز پر قومی اسمبلی میں واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔  آپ کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے۔ کچھ لوگوں کو احساس ہوا، انہوں نے تبصرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔یہ کوئی نیا ایشو نہیں ہے، ہر وقت وزیر اعلیٰ سندھ آپ کا مقدمہ لڑتے ہیں۔  اس اشو کو جہاں بھی اٹھایا گیا وہاں وزیر اعلیٰ سندھ نے مخالفت کی۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔  ہر مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔  ہم چاہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے لیکن پانی کی تقسیم ٹھیک ہونی چاہیے۔

آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام روزگار کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جتنے سندھ کے لوگوں کی نوکریوں کی ڈیمانڈ ہے، اتنی سرکاری نوکریوں نہیں ملتیں۔ ہر کوئی وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتا ہے۔ اب اس پورٹل کے تحت ملازمت کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو صرف گھر ہی نہیں دیے بلکہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بنائے اور خواتین کو مالکانہ حقوق بھی دیے۔  ہاؤسنگ منصوبے کی وجہ سے  10 لاکھ اسامیاں بنیں۔  پرائیوٹ سیکٹر زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوکریاں دینے والوں سے کہتا ہوں کہ آئیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں۔  ابھی سندھ کے عوام آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، میں ہوکر آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی یوتھ ونگ اور پی ایس ایف سے کہتا ہوں وہ اس کی مہم چلائیں۔ بزنس کمیونٹی سے کہتا ہوں وہ بھی اس پورٹل کا حصہ بنیں اور سندھ کے ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائیں۔  مہنگائی کم ہورہی ہے۔ ہم ماڈرن ٹیکنالوجی کو استعمال کریں گے۔

سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر اعلی انہوں نے سندھ کے نے کہا

پڑھیں:

مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند  افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔

سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) جلد مکمل فعال ہوجائیگی، مراد شاہ

کراچی وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ...

سندھ میں سرکاری نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ گریڈ 1 سے 4 تک کے لیے لوگ براہِ راست اس پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، پھر گریڈ 5 سے 15 تک ہم آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ کروائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر  پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوتی ہیں، پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی پورٹل سے لنک کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
  • پانی کے معاملے پر مقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول
  • پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • کوئٹہ، سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم و آرمی چیف کی شرکت
  • وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سن، افتخار عالم
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ایم ایس میؤ اسپتال کو فارغ کرنے پر عفت عمر کا ردِ عمل
  • ریاست سب کچھ کرنے کو تیار ہے لیکن صبر سے کام لے رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • ایران کے صدر کا امریکا سے مذاکرات سے انکار، سپریم لیڈر کا بھی سخت مؤقف