چین کے ایکسپریس ڈلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے جنوری سے فروری تک چائنا ایکسپریس ڈویلپمنٹ انڈیکس جاری کیا۔ ان دو مہینوں میں  چین کے ایکسپریس ڈلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  11.8فیصد اضافہ ہوا ، اور ایکسپریس ڈلیوری انڈسٹری نے موثر آپریشن برقرار رکھاہے ۔ 

مغربی خطے میں ایکسپریس ڈلیوری مراکز کے اضافے اور  ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت ، رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں اندرونی منگولیا ، شی زانگ  ، سنکیانگ اور دیگر مقامات پر ایکسپریس ڈلیوری کے حجم میں اضافے کی شرح قومی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ  رہی ۔مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی مسلسل ترقی اور انوویشن کے ساتھ ، اس وقت ، متعدد ایکسپریس ڈلیوری کمپنیوں نے مختلف مقامات پر بغیر  ڈرائیور  والی گاڑیوں کا استعمال کیا ہے  ۔

 “ڈرون + بغیر  ڈرائیور  گاڑی + ڈرون ٹرمینل  کیبنٹ + بلڈنگ روبوٹ” کے ڈسٹری بیوشن موڈ کو جدت دی گئی ہے ، بغیر پائلٹ کے ساتھ ٹرمینل ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں  زمینی اور کم اونچائی والی بغیر پائلٹ نقل و حمل اور ترسیل کی مربوط ترقی کو فروغ دیا گیا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق اے پی بی ایل ایس رجسٹریشن کے حامل ایئربس 320 طیارے کے ٹائرغائب ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، پی آئی اے ٹیم ٹائر کے بغیر پرواز کی لینڈنگ تحقیقات کے لئے لاہور پہنچ گئی۔ سیفٹی اینڈ انویسٹی گیشن حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا، کراچی سے ٹیک آف کے وقت طیارے کے ٹائر مکمل تھے، طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر نارمل لینڈنگ اور ٹیکسی کی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی چیز کے ٹکرانے کے باعث واقعہ ہوا، پی آئی اے فلائٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے جس سے فضائی حفاظت کو خطرہ لاحق نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے یو این ڈی پی اور چین کے منصوبے کا آغاز
  • گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ،آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر
  • گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ: بھارتی میڈیا دہشتگردوں کی سپورٹ میں چلنے والی وار فیئر کو لیڈ کر رہا تھا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف
  • بغیر شرٹ کے ویڈیو کیوں پوسٹ کی؟ فیصل رحمان کا مؤقف آگیا
  • بغیر لائسنس شیر گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار
  • چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ترقیاتی رجحان برقرار
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی عید کے بعد تک ملتوی، وکلا حیران