انقرہ میں “چائنا ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
انقرہ میں “چائنا ان اسپرنگ ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” گلوبل ڈائیلاگ ترکیہ کے شہر انقرہ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔
جمعہ کے روزشین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں کے سامنے کوئی ایک ملک اکیلے ان سے نہیں نمٹ سکتا ۔ “بندش ” کے بجائے ، ” کھلاپن اور اشتراک” بہتر ہے۔ ” ڈی کپلنگ ” کے بجائے ” تعاون اور جیت جیت ” بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔ “چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔
شین ہائی شیونگ نے مزید کہا کہ چائنا میڈیا گروپ جامع مواصلات اور سائنسی و تکنیکی جدت طرازی میں اپنے عالمی معیار کی خوبیوں کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہم نیوز رپورٹنگ، معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک کے لئے ایک میڈیا پلیٹ فارم قائم کریں گے، چین کے تجربے اور دانشمندی کو دنیا کے ساتھ بانٹیں گے، اور “چین میں گہرائی کے ساتھ تعاون ” کے مزید مواقع تلاش کریں گے، تاکہ چینی جدیدکاری کی کامیابیاں دنیا کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکیں۔تقریب میں شرکاء نے “نئے بین الاقوامی ڈھانچے کے تحت چین ترکیہ تعلقات” اور ” ہائی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ چین ترکیہ باہمی تعاون ” جیسے موضوعات پرسیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس پر حملہ: بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کو پاکستان میں کون مزید پھیلا رہا ہے؟
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن اور جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہوگئے ہیں۔
دہشتگردی کے اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا، بغیر تصدیق معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے۔
’بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ‘ را اور عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پیغامات سوشل میڈیا پر پھیلانے میں مصروف ہیں۔
جبکہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ پر مسلسل من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈے کا پرچار ہونے لگا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر جو عالمی سطح پر ڈیکلیرڈ کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی، اسے بھارتی اکاؤنٹس نے فوری پھیلایا۔
بھارتی ٹی وی چینلز حسبِ روایت آرٹیفیشل انٹیلی جنس
سے بنی ویڈیوز، پرانی ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
جعفر ایکسپریس پر حملے کی جعلی ویڈیو بھارتی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جو 2022 کی ایک فلم کا ویڈیو کلپ ہے۔
بھارتی میڈیا کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں۔
مخصوص سیاسی جماعت بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف افواجِ پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کی خبر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بریک ہوئی جسے پی ٹی آئی اور بھارتی اکاؤنٹس سے پھیلایا گیا۔
مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، اُس کی عبارت ’بی ایل اے‘ اور ’را‘کے آلہ کار لکھ رہے ہیں۔ پاکستان مخالف طاغوتی قوتیں غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے اپنے ہی ملک کی منفی تصویر کشی کر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بی ایل اے جعفر ایکسپریس