نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب راولپنڈی تبدیل ،دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے افسران کے تقرر اور تبادلے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے مختلف افسران کی نئی ذمہ داریاں مقرر کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات ڈائریکٹر جنرل (BS-21) فرمان اللہ کو نیب خیبرپختونخوا (پشاور) میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ 17 مارچ 2025 کو اپنی موجودہ ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گے اور 18 مارچ کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اسی طرح، نیب خیبرپختونخوا (پشاور) میں تعینات ڈائریکٹر جنرل (BS-21) وقار احمد چوہان کو نیب راولپنڈی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 18 مارچ کو اپنی موجودہ پوسٹ سے فارغ ہوں گے اور 19 مارچ کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ، نیب سکھر کے ڈائریکٹر (BS-20) عبدالحفیظ صدیقی کو نیب سکھر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، تاہم وہ یہ ذمہ داری عارضی بنیادوں (look after basis) پر انجام دیں گے۔
نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر (BS-20) محمد عمران بٹ کو نیب ہیڈکوارٹر میں ہیڈکوارٹر ڈویژن کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، وہ بھی یہ ذمہ داری عارضی بنیادوں پر سنبھالیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو تقرری اور تبادلے کے دوران ٹی اے/ڈی اے کی سہولت حاصل ہوگی۔
افسران اپنی نئی ذمہ داریاں 17 سے 19 مارچ 2025 کے درمیان سنبھالیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کراچی انٹر سال اول کے بدترین نتائج، جامعہ این ای ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کر دی

پرووائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد نے بتایا کہ اب داخلوں کے سلسلے میں میرٹ طے کرنے کیلئے ٹیسٹ کا ویٹج 60 فیصد اور انٹر سال اول کے مارکس کا ویٹج 40 فیصد ہوگا، اس سے قبل یہ ویٹج 50/50 فیصد سے مساوی ہوا کرتا تھا، جسے اس سال سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انٹر سال اول کے نتائج کا تناسب انتہائی کم ہوجانے کے بعد اب این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے اپنی داخلہ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے اور نئے سیشن 2025/26ء کے بی ای اور بی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا ویٹج (weightage) کم کرتے ہوئے رجحان ٹیسٹ کے وویٹج میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور میرٹ لسٹ اب اس نئے فارمولے کے تحت تیار ہوگی۔ مذکورہ فیصلہ انٹر سال اول پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے کراچی کے طلبا کے نتائج کم ہوکر بالترتیب 29 فیصد اور 35 فیصد رہ جانے کے سبب کیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی کنوینرشپ میں سندھ اسمبلی کے اراکین پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے تشکیل شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ اور اس میں موجود سفارشات کو سرد خانے کی نذر کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے طلبا کے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے مارکس میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم اس رپورٹ پر کوئی عملدرآمد سامنے آیا ہے، نہ ہی اس رپورٹ کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں بی ای کے داخلے انٹر سال اول کی نتائج کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں، کراچی انٹر بورڈ کے تحت پری انجینئرنگ میں صرف 29 فیصد طلبہ تمام پرچوں میں پاس ہیں، تاہم نتائج کا تناسب کم کونے کے سبب یہ تمام طلبا بھی این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے درخواستیں دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ صرف وہ طلبا ہی داخلوں کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں، جن کے انٹر سال اول کے نتائج 57 فیصد یا اس سے زیادہ ہیں، تاہم ان طلبا کی تعداد بھی بہت زیادہ نہیں ہے اور رپورٹ پر عمل نہ ہونے کی صورت میں کراچی کے طلبا کی ایک بڑی تعداد این ای ڈی میں داخلہ درخواستیں دینے کی اہل نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ حال ہی میں منعقدہ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد نے بتایا کہ اب داخلوں کے سلسلے میں میرٹ طے کرنے کیلئے ٹیسٹ کا ویٹج 60 فیصد اور انٹر سال اول کے مارکس کا ویٹج 40 فیصد ہوگا، اس سے قبل یہ ویٹج 50/50 فیصد سے مساوی ہوا کرتا تھا، جسے اس سال سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اکیڈمک کونسل کے فیصلے کے مطابق داخلوں کے سلسلے میں اشتہار مارچ کے آخری ہفتے میں جاری ہوگا، 24 مئی کو پہلا رجحان ٹیسٹ، جبکہ 12 جولائی کو دوسرا ٹیسٹ ہوگا، نئے سیشن کا آغاز 18 اگست سے کر دیا جائے گا، اس سال 35 پروگراموں میں 3016 نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے، جبکہ یونیورسٹی نے داخلہ نشستوں میں 100 سیٹس کا اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ: ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کرینگے
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ، فیک نیوز کا بازار گرم رہا
  • بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
  • سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا
  • حماس کا امریکی صدر کی غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے منصوبے سے دستبرداری کا خیر مقدم
  • سابق کپتان سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر
  • بنگلہ دیش کا مشہور افطار بازار
  • کراچی انٹر سال اول کے بدترین نتائج، جامعہ این ای ڈی نے داخلہ پالیسی تبدیل کر دی
  • میں اپنا جسم تک تبدیل کرسکتی ہوں،علیزے شاہ نے حیران کن بات کہہ دی