ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں کامیاب ہونگے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بلاول بھٹو— فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جب حملے کا معلوم ہوا تو لگا کہ اس مشکل علاقے میں ریسکیو آپریشن بھی مشکل ہو گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کامیاب آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس بہادری کے ساتھ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمقابلہ کیا اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر پاک فوج حوالے سے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
فائل فوٹو۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے ملاقات کی اور بدین کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔
سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی اور پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔