مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 تھی۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال
پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے کے مطابق
پڑھیں:
کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور اہم فریق ہیں جن کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنا چاہیے، صدر آزاد کشمیر
بیرسٹر سلطان نے مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور دوسری طرف بھارت میں مقیم اقلیتیں بھی مودی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بنیادی اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اور آئندہ جب بھی پاک، بھارت مذاکرات ہوں، ان میں کشمیری عوام کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان نے مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور دوسری طرف بھارت میں مقیم اقلیتیں بھی مودی کے ظلم و ستم کا شکار ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ ایک ہندو آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اور ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں اس کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت پیش کئے جو بھارت کو عالمی دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کی ان دہشت گردانہ کارروایوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بعد سے آبادی کے تناسب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی شروع کر دی ہے اور وہ ان تبدیلیوں سے مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام کسی صورت بھارت کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے دورہ برطانیہ اور امریکہ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور میں یہاں مظفرآباد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز عالمی برادری تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے جابرانہ اور غاصبانہ قبضے سے آزاد ہو گا۔