راولپنڈی: گھر سے سونے کے زیوارت چرانے والی ملازمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمہ حنا کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے زیورات میں ہار سیٹ، دو کڑے، دو بالیاں اور ایک انگوٹھی شامل ہیں۔
ورگاہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام زاویوں سے تفتیش کی، جس کے نتیجے میں ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمہ نے واردات کا انکشاف کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل آباد: کمرے سے منشیات برآمد ہونے پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار فرار
— فائل فوٹوفیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمےمیں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور ڈرائیور نامزد ہیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف علاقوں میں 7 کارروائیاں کر کے 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 منشیات فروشوں کوچھوڑا تھا، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے نشاندہی کی اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔