اسلام آباد:

پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے پرنٹرز پہنچا دیے گئے۔

جرمنی سے درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔  

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور غیر ملکی ماہرین کی جانب سے پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پرنٹرز کی تنصیب کے لیے ایک غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچی ہے جو جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔  

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی گی۔  

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار

--فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پر چھاپہ مار کر وہاں سے 7 ایجنٹس گرفتار کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں میں کامران، اللّٰہ دتہ، سفیان، علی رضا، اکرام اور آصف شامل ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل نے آن لائن جنسی ہراسانی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہےکہ ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان اور رسیدیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کے لیے پیسے بٹور رہے تھے، تمام ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا نئی ویزہ پالیسی کا اعلان ، مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف
  • کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار
  • جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے
  • جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی
  • لاہور: ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار
  • یکم مارچ سے پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزہ میں مشکلات، عازمین پریشان
  • 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
  • جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟