پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟

لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔

حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔ 

مزید پڑھیں: بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی پی ایس ایل10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی

بورڈ کی جانب سے ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروانا ہے، پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ٹرافی ٹور کا پہلے مرحلے کے دورے کا شیڈول:

14 مارچ – حیدرآباد 
14-15 مارچ - کراچی
16-17 مارچ - لاہور
18 مارچ - ملتان
19 مارچ - بہاولپور
20 مارچ - فیصل آباد 
22 مارچ - پشاور 
23 مارچ – اسلام آباد
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹرافی ٹور

پڑھیں:

بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

بارش کا سسٹم داخل ہونے سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور کے ساتھ  وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی توقع ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کئی روز سے خشک موسم کا سلسلہ جاری تھا۔ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے  9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی  ہے تاہم اج بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز
  • ایک اور نئی غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟
  • بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟
  •  رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا،کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا
  • ایئر ایشیا کا پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
  • ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا،کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا