9 مئی مقدمات میں جے آئی ٹی کی سربراہی کرنیوالے پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی محکمہ پولیس سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی،اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے کہ عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں،خاموشی سے خدمت نہیں کرسکتا لہٰذا استعفیٰ قبول کریں۔عمران کشور کئی اضلاع کے ڈی پی او اور لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے سربراہ رہ چکے ہیں جب کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے سربراہ تھے اور آج کل سی سی پی او آفس میں ڈی آئی جی ایڈمن تعینات تھے۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرموشن بورڈ میں ان کے خلاف کمنٹس بھیجے گئے جس پر انہیں ترقی نہ دی گئی، اس لیے دلبرداشتہ ہو کر مستعفی ہوگئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ ہوگئے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفی میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سال 2024 میں ہونیوالی بھرتیوں کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی
مزید :