دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، کھیئل داس کوہستانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
کھیئل داس کوہستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرنا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آج درگاہ مندر میں کھڑا ہوں، یہ قدیمی مندر ہے، آج پاکستان بھر میں ہولی کا تہوار منایا گیا، ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیراعظم شہباز شریف کا یہاں پیغام لیکر آیا ہوں یہاں ہر مذہب کو آزادی ہے، یہاں اکثیرت اور اقلیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں ہمارے جو مسائل ہیں وہ ہم ہی حل کریں گے، جعفر ایکسپریس کا جو حادثہ تھا اس میں فوج نے قیمتی جانیں بچائیں، میں آج اگر وزیر ہوں تو اس ملک پاکستان کی وجہ سے ہوں، ہندو برداری کو کہتا ہوں کوئی آپ سے ناانصافی نہیں ہوگی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے، اگر پیپلزپارٹی ہماری سپورٹ نہیں کرتی تو ایک منٹ میں حکومت ختم ہوجائے گی، ہماری دونوں پارٹیوں کا ایک ایجنڈا ہے، وہ اس ملک کی معیشت اور خوشحالی ہے، وفاق کبھی یہ کام نہ کرے گا جس سے سندھ کو نقصان ہو یا صوبوں میں تفریق پیدا ہو۔
کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ اس ملک میں ہر مسئلے میں ن لیگ نے کردار ادا کیا ہے، بلوچستان نے کینالز نکالے اور کے پی کے نے بھی کینالز نکالے، اگر پنجاب بھی نکالنا چاہتا ہے تو سندھ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، ہمارا مؤقف وہ ہے جو سندھ کی عوام کا مؤقف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، انشااللہ دہشتگردی جلد ختم ہوگی، آج بھی وزیراعظم کوئٹہ گئے، صوبہ کو آن بارڈ لیا، یہ ایک جماعت کا مسئلہ نہیں پوری قومیت کا مسئلہ ہے، ایک جماعت اپنی ہی فوج کے سپہ سالار پر تنقید کر رہی ہے،ایک مخصوص جماعت کل والے معاملہ پر بھی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔
دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم