اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جارہا ہے،مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان اور مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے۔سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں- دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں ، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ یہاں ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کی جارہی ہے- اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ادارے کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقلیتوں کے
پڑھیں:
مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹی ڈی سی پی کی سائٹ پر لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ڈی سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر، تعلیمی اداروں اور کمرشل ایکٹیویٹیز کےلیے کرایوں میں 5 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مریم نواز نے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔
اس معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر تفریح کے لیےشرو ع کی گئی ہے، جس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم چارجز پر مہیا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔