صدر مملکت آصف علی زرداری امارات کے دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورے کریں گے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 13 سے 15 مارچ تک تین دن کی رخصت لی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل اہم دورے پر کوئٹہ جائیں گے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔
دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔