کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔
پولیس کے مطابق 4 ڈاکو رکشے میں سوار خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک
شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ امین علی کے نام سے کی گئی۔
انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک شخص کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مدعیہ معروف بی بی نے شوہر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ مدعیہ نے گزشتہ روز سر راہ ایک شخص کو شناخت کر کے انویسٹی گیشن پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی اور بتایا کہ شوہر پر فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص یہاں موجود ہے جس پر انویسٹی گیشن پولیس موقع پر پہنچی تو مدعیہ کی نشاندہی پر پولیس اس کے پاس گئی تو اس نے اسلحہ نکال لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران خاتون پر بھی فائرنگ کی گئی۔
انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ موقع پر عوام کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ان میں شامل افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔تاہم، فوری طور اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ امین علی کس کی گولی لگی تھی جبکہ اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے۔