کراچی:

شہر قائد کی سڑکوں پر ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین واقعہ میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اختر کالونی سگنل سے قیوم آباد جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار جاں بحق شخص کی شناخت اسٹیفن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دونوں کی عمریں 30 اور 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

متوفی نیشنل میڈیکل اسپتال میں ملازمت کرتا تھا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی سے واپس جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ڈرائیور موقع سے ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جس پر کنٹینر لدا ہوا ہے۔

دریں اثنا ماڑی پور بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی شناخت 18 سالہ ساحل جبکہ زخمی کو 17 سالہ فرحان کے نام سے شناخت کیا گیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جاتا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر حملہ: 500 مسافر یرغمال، 27 دہشت گرد ہلاک، 155 افراد بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح حملے کے نتیجے میں 500 مسافر یرغمال بنائے گئے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد مارے گئے اور 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا رپورٹس کے مطابق، ٹرین صبح 9:30 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی لیکن جب وہ گڈالار اور پیرو کنری کے قریب پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرین کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد مسافر بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ٹرین کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا علاقے میں کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جن میں 31 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں ریلوے حکام کے مطابق بازیاب ہونے والے 17 زخمی مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید 80 مسافروں میں سے 12 نے آب گم اور 11 نے مچھ میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں قیام کیا جبکہ 57 مسافروں کو مچھ سے وین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ کو ‘نو ہیلمٹ نو انٹری’ کا ماڈل بنانے کا فیصلہ
  • موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ،ہونڈا پرائیڈر 2025ء متعارف،قیمت و خصوصیات کیا ؟ جانیں
  • ایبٹ آباد:اسکول وین کھائی میں گرگئی، دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: 500 مسافر یرغمال، 27 دہشت گرد ہلاک، 155 افراد بازیاب
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار
  • خیبر، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی میں لگژری گاڑی نے کرتب کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، ٹرین ڈرائیور زخمی