برطانوی شہر برمنگھم میں موسمِ گرما کی بدنظمی کے واقعات کے دوران آن لائن دھمکیاں دینے والے موسیقار عمر عبدیریزاک کو 4 ماہ سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عمر عبدیریزاک کو گزشتہ برس 10 اگست کو شیئر کی گئی ویڈیو میں رائفل کے اشارے کرتے اور ہتھیار چلانے کے عمل کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے فوری گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں گلوکار کو جنوری میں سوشل میڈیا کے ذریعے جارحانہ یا دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔

برمنگھم میں لانگ اسٹریٹ پر رہنے والے عبدیریزاک کو 7 مارچ کو برمنگھم مجسٹریٹس کی عدالت میں 20 ہفتوں کی تحویل کی سزا سنائی گئی۔ موسیقار نے بھنگ رکھنے اور نسلی طور پر بڑھتے ہوئے امنِ عامہ کے جرم کا ارتکاب کرنے کے الزامات کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی اگست میں بورڈسلے گرین اور ملک کے مختلف مقامات پر ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے نتیجے میں گزشتہ روز 10 افراد کو سزا سنائی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

معروف گلوکارہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

حمیراارشد عمرے کی بیرون ملک واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھیں، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف گلوکارہ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
  • معروف پاکستانی ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار
  • برمنگھم میں فائرنگ کے واقعے کے بعد تفتیش جاری
  • دہشت گردی کے الزام میں برمنگھم سے ایک شخص گرفتار
  • غزہ میں نسل کشی پر معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کا اسرائیلی ادارے سے ایوارڈ،انعامی رقم لینے سے انکار 
  • معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کا اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار
  • معروف بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 مہینے بعد ہی طلاق، وجہ کیا بنی؟
  • معروف کورین گلوکار کی گھر سے لاش برآمد
  • کوریا کے معروف گلوکار چل بسے، 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ