قومی اسمبلی کے اراکین کو سو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کے بعد 5لاکھ 19 ہزارروپے مل رہے ہیں ، مراعات اورالاونسز الگ ہیں، سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شروع کردیا گیا ہے ، اراکین کو عیدی کی مد میں 2 لاکھ 18 ہزار کے بجائے 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ تنخواہ ملنا شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراعات کی مد میں ڈیلی الاونس ، کنونینس الاونس اورہاوسنگ الاونس کی مد میں یومیہ 6ہزار8سو ملتا ہے ، ٹریول الاونس کی مد میں سالانہ 30 بزنس کلاس ائیرٹکٹ کے ساتھ ساتھ 3لاکھ کے ٹریول واچر بھی فراہم کیے جائے ہیں۔
اراکین پارلیمنٹ تنخواہ میں اضافے پرمطمئن توہیں لیکن کہتے ہیں ہم بھی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی، سینیٹ کے اراکین تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر شکوہ کررہے ہیں ۔ اراکین اسمبلی حالیہ تنخواہ کے اضافہ کو ناکافی بھی قراردے رہے کہتے ہیں تنخواہ 1974 کے ایکٹ اور اعلی عدلیہ کے ججزاوربیوروکریسی کی سیلری اورمراعات کے برابرہونی چا ہئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے اراکین اراکین کو کے ساتھ

پڑھیں:

2025 میں ایلون مسک کو 132 ارب ڈالرز کا نقصان، ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کا جھٹکا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص، ایلون مسک کے لیے 2025 کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہو رہا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔

10 مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں مسک کو ایک ہی دن میں 29 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301 ارب ڈالرز تک آ گئی ہے، جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433 ارب ڈالرز کے ساتھ کیا تھا۔

دسمبر 2024 میں مسک کی دولت 486 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، مگر 2025 میں ٹیسلا کے حصص میں مسلسل گراوٹ نے ان کے اثاثوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ یاد رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا 68 فیصد حصہ اسی کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔

ایلون مسک کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایمازون کے بانی جیف بیزوز ہیں، جن کی دولت 216 ارب ڈالرز ہے۔ 10 مارچ کو بیزوز کو بھی 4.21 ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مارک زکربرگ 211 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر، جبکہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 183 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ لیری ایلیسن 169 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ارکان اسمبلی کواضافی تنخواہیں ملنا شروع،پھر بھی نا خوش،جانیں کتنے لاکھوں اضافی مل رہے ہیں
  • عمران خان کے ٹیکس میں اضافہ، نواز شریف کے ٹیکس میں کمی، سیاستدانوں نے کتنا ٹیکس جمع کروایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • بلوچستان کی حالت کے ذمہ دار ہم سب ہیں، فرح عظیم کی اراکین اسمبلی پر تنقید
  • آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن
  • 2025 میں ایلون مسک کو 132 ارب ڈالرز کا نقصان، ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کا جھٹکا
  • امریکا کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں شروع ہوئے، یوکرین
  • قومی اسمبلی کا اجلاس، نواب یوسف تالپو اور حامد الحق حقانی کو خراج تحسین ،قومی اسمبلی میں تقاریر
  • پنجاب میں وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا