میاں چنوں؛ کراچی سے آنی والی لڑکی کو بوائے فرینڈ نے قتل کیا، پولیس نے معمہ حل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
MIAN CHANNU:
پولیس نے دو روز قبل نواحی گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا۔
پولیس کے مطابق 11 مارچ کو 126 پندرہ ایل کے کھیتوں سے لڑکی کی لاش ملی جس کی ابتدائی طورپرشناخت نہ ہوسکی تھی، بعدازاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم شاہد کو بہاولنگرسے گرفتار کیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ میمونہ ملزم شاہد کی دوست تھی اور اس کی عمر 15 سال تھی، ملزم شاہد محمود اورمقتولہ میمونہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد میمونہ کراچی سے گھر چھوڑ کر میاں چنوں آگئی تھی اور دو ماہ سے ملزم کے ساتھ رہ رہی تھی۔
اس دوران میمونہ حاملہ ہوگئی تو ملزم نے اس کے ساتھ شادی سے انکارکردیا اورکھیتوں میں لے جاکرگلا دبا کر اسے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہد محمود نے لڑکی سے دوستی اوراس کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم شاہد
پڑھیں:
لاہور؛ جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی کو زخمی کردیا
لاہور:جائیداد کے لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق معمر خاتون کے قتل اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا، تفتیش پر پتا چلا کہ ناخلف بیٹے نے جائیداد کے لالچ میں اپنی سگی ماں اوراپنے بھائی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
زخمی ماں اور بیٹے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماں رضوانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا زخمی بیٹا زیرعلاج ہے، جبکہ ملزم علی حسین وقوعے کے بعد فرار ہوگیا۔
تھانہ سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے جائیداد کے لالچ میں چھریوں کے وار سے والدہ اور بھائی کو زخمی کیا، بعدازاں والدہ اسپتال میں چل بسی۔
پولیس کے مطابق ملزم علی حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔