ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت سے ملک میں حالات خراب ہونگے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
محبوبہ مفتی نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اسی طرح کا ماحول پیدا کیا گیا تھا، جسکی وجہ سے آج تک وہ ملک سنبھل نہیں پایا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت سے ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں ہندو اور مسلمان مل کر رہ رہے تھے، لیکن لوگوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول کر انہیں ایک دوسرے کا دشمن بتایا جارہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نفرتی ماحول سے ملک کے حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ ماحول بگاڑنے کی کوششوں سے ملک میں جاری ترقی کی رفتار سست ہوگی اور ملک کو کافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔
محبوبہ مفتی نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اسی طرح کا ماحول پیدا کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے آج تک وہ ملک سنبھل نہیں پایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال ہمارے ملک میں بھی جاری رہی تو آنے والے وقت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا دورہ کیا اور اس دورہ کے دوران انہوں نے ملک میں جاری فرقہ وارانہ انتشار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے انہوں نے ملک میں کہا کہ سے ملک نے کہا
پڑھیں:
موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کوبٹھانا چاہیے، احمد اویس
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دور میں معاشی حالات بہتر تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے مارشل لا کا ساتھ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،( ن) لیگ کا اپوزیشن کے دوران پارلیمنٹ کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے بھی مشرف کےخطاب کے دوران احتجاج کیا تھا، یہ درست ہے ماضی میں ہم بھی پارلیمنٹ میں ایسا کرتے رہے ہیں۔
راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہونی چاہیے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں سب جماعتوں کو بٹھانا چاہیے، تحریک انصاف دور میں معاشی حالات بہتر تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ بھٹو نے مارشل لا کا ساتھ دیا تھا، کوئی شک نہیں ملک میں پانی کا مسئلہ بڑا مسئلہ بن گیا ہے، سندھ میں بارشیں کم ہوئی ہیں، وہاں بھی پانی بہت چوری ہوتا ہے۔