بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی فلم ’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اب سری دیوی کی آخری فلم مام جو 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، کے سیکوئل کے بارے میں چرچے ہورہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس میں اداکاری کریں گی جبکہ فلم کے سیکوئل کی تصدیق پروڈیوسر بونی کپور نے خود کی ہے۔

A post common by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اتوار کو آئیفا 2025 کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بونی کپور نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ سری دیوی کی آخری فلم مام کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

گرین کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا، ’میں نے خوشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں- آرچیز، لویاپا اور نادانیاں، اور نو انٹری کے بعد اس کے ساتھ بھی ایک فلم کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ یہ خوشی کے ساتھ ایک فلم ہوگی، جو مام 2 ہو سکتی ہے۔

A post common by The Cosmo Pakistan ???????? (@thecosmopak)

بونی کپور نے نادانیاں میں خوشی کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب میں کہا کہ ’وہ اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہی ہے اُمید ہے کہ اس کی والدہ طرح وہ تمام زبانوں میں کام میں سرفہرست رہے اور کامیاب رہے‘۔

یاد رہے کہ فلم مام میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا تاہم اس کے سیکوئل میں سجل علی بھی شامل ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: بونی کپور نے کے سیکوئل کی سری دیوی کی فلم مام

پڑھیں:

دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر امریکا میں انتظامی بدعنوانی میں ملوث رہے تھے، ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت ہے: شرجیل انعام میمن
  • پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق
  • جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی یرغمال ہیں، وزیر ریلوے کی تصدیق
  •  دفتر خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو روکنے کی تصدیق کر دی، تحقیقات کر رہے، ترجمان
  • پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق
  • دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی
  • دفترِ خارجہ کی پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی خبر کی تصدیق
  • فلم میں کام کے 500 روپے ملے اور سین بھی حذف کرا دیا؛ امیتابھ بچن نے سنایا دلچسپ واقعہ