صارفین کیلئے اچھی خبر ،واٹس ایپ ویب ورژن کو بالکل نیا کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
میٹا کی جانب سے موبائل فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا۔
اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔جی ہاں واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ ویب کو میٹا کی جانب سے ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے اور اب میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس پہلے سے زیادہ کلین اور ماڈرن محسوس ہوتا ہے جس میں واٹس ایپ کے سبز اور سفید رنگوں کی کلر اسکیم پر زور دیا گیا ہے۔واٹس ایپ ویب کا لے آؤٹ پہلے کی طرح 2 پینلز پر ہی مشتمل ہے یعنی بائیں جانب نیوی گیشن اور دائیں جانب چیٹ ونڈو موجود ہے۔مگر دونوں پینلز کے لیے نئی کلر اسکیم اور کلین یوزر انٹرفیس کو متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو نوٹیفکیشن بھیج کر ری ڈیزائن ویب ورژن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ ویب کا بالکل نیا ڈیزائن آج سے آپ کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کو کچھ چیزیں مختلف محسوس ہوں گی مگر ہر چیز پہلے کی طرح ہی کام کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
تیل و گیس کے شعبے سے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
تیل و گیس کے شعبےسے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی ہے، چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ راجین ٹو کنویں سے یومیہ 100 بیرل خام تیل نکل رہا ہے، کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوائس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ کنویں پر الیکٹرک پمپ لگا کر 3774 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔