وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عیدالفطر سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تاکہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز عید کی تیاریوں میں سہولت محسوس کریں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی، جبکہ پینشنرز کو مارچ کی پینشن بھی اسی روز فراہم کی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے تاکہ ادائیگی کا عمل بروقت اور مثر طریقے سے مکمل ہو سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے قبل ادا کرنے کا
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 15مارچ کو یوم تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس حوالے سے پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ناموسِ رسالت(ص) کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے، توہینِ رسالت(ص) سنگین جرم، تعزیراتِ پاکستان کے تحت صرف سزائے موت ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عوامی آگاہی مہم کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام پر زور دیا ہے، تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت(ص) منانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ علماء و خطباء سے اپیل کی گئی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں ناموسِ رسالت (ص) کی اہمیت اجاگر کریں، عوام اور نوجوانوں سے گزارش ہے کہ گستاخانہ مواد پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کریں، توہین آمیز مواد کی شکایت وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔