Nawaiwaqt:
2025-03-13@15:43:15 GMT

جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں.

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکومت سندھ کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ان کا کہنا تھا سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، برطانوی بزنس مین یہاں سرمایہ کاری کریں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے۔ شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کیں۔
شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں۔ سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، چاہتے ہیں کہ برطانوی سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ہے، نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کام ہورہا ہے، وہ قابل ستائش ہے، مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی جیسے طبی مراکز عالمی معیار کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ جاری ہے، منصوبے کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے جو کام ہورہا ہے، وہ قابل ستائش ہے، مستقبل میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • شرجیل انعام میمن کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد
  • ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت ہے: شرجیل انعام میمن
  • سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان
  • ہولی کا تہوار ؛ 2 روز کی عام تعطیلات کا اعلان
  • جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
  • نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
  • سندھ ہائیکورٹ؛ یونیورسٹی میں ہولی منانے پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار