اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ  عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے۔
 

ایڈووکیٹ علی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہم نے جعفر ایکسپریس والے سانحے پر گفتگو کرنی ہے۔ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پوری قوم اس غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ جو لوگ شہید ہوئے اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔ ملک کو جو صورتحال درپیش ہے، اس کا ادراک کریں۔یہ وقت پاکستان کی آواز کو سننے کا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بلوچستان کی آواز کو سنیں۔ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ عوام کے درمیان خلیج ختم کرنے کا ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم تمام صوبوں میں امن چاہتے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہو گی تب تک ملک میں امن نہیں آئے گا۔ عمر ایوب کو اس ایشو پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔سیاست عوام اور ریاست کے درمیان ایک راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔ کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہنا کر ان سے ٹوئٹس کروائی جاتی ہیں۔ یہ ہماری پارٹی کا مؤقف ہے۔ میری کچھ ٹوئٹس تھیں۔ میں نے کہا تھا کہ یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہمارا ہر سانس سانحہ جعفر ایسکپریس کے لیے دعا ہے۔ ہم بالکل کھڑے ہیں، ہم اس سانحے کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، لیکن سوالات کیے جائیں گے۔ آج اللہ سے مغفرت مانگنے کا وقت ہے۔ ہمارا ایک کلیدی کردار ہے۔ ہمیں اس ملک کے جوانوں کے بارے میں سوچنا ہے۔ قوم کا حق ہے کہ وہ جانیں  کہ حالات کی سنگینی کیا ہے۔ بلوچستان میں ہمیں جمہوریت کو لانا ہو گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا ختم کرنے کا کے درمیان پی ٹی آئی یہ وقت

پڑھیں:

تحریک انصاف، جے یو آئی وفود کی ملاقات، بانی کا پیغام فضل الرحمن کو پہنچایا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جے یو آئی کے وفود کی پارلیمنٹ لاجز کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا اور کہا یہی وقت ہے مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں، جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں عید کے بعد اپوزیشن حکومت مخالف بھرپور مہم چلائے جے یو آئی نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات بارے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
  • ٹرین ہائی جیکنگ: سلمان اکرم راجا کا تمام پارٹیوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ
  • سلمان اکرم راجا کا جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ
  • دو قدم ساتھ چل کر چھوڑنے والا اپنا نقصان کریگا، قوم معاف نہیں کریگی، سلمان اکرم راجا
  • دو قدم ساتھ چل کر چھوڑنے والا اپنا نقصان کرے گا، قوم معاف نہیں کریگی، سلمان اکرم راجا
  • بانی نے کہا ہے ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سلمان اکرم راجہ
  • جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے  سلمان اکرم‘رئوف حسن سمیت  25 افراد کو آج دوبارہ طلب کر لیا
  • تحریک انصاف، جے یو آئی وفود کی ملاقات، بانی کا پیغام فضل الرحمن کو پہنچایا 
  • پولیس اسٹیشن حملہ کیس: سلمان اکرم راجا کے وارنٹ گرفتاری معطل