چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام اور فسادیوں کی لڑائی ہے، پاکستان کے علما جس طرح پہلے اداروں کے شانہ بشانہ تھے آج بھی ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے۔ افغان بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں انہوں نے دارالعوام حقانیہ پر حملہ کرکے کیا صلہ دیا ہے؟ ہمارا سوال ہے خون کب روکا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ’دہشتگردوں کو تہہ و بالا کردیا جائے‘، قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ کل پورے ملک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جمعہ کے خطبہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی جائے گی۔ 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت منائیں گے۔ حکومت انتشار پھیلانے والوں کی سرکوبی کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی رمضان میں مشکلات کا شکار ہیں مخیر حضرات آگے آکر ان کی مدد کریں۔ غزہ کی سر زمین پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ اسرائیل فلسطین پر اور ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ بھارت ایک طرف دہشتگردی کر رہا ہے تو دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو مذاکرات کرنا چاہیے ان کے لیے دروازے کھلے ہیں، جو مسافروں کو شہید کرے،کیا ان سے مذاکرات کریں؟ یہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جعفر ایکسپریس اور جامعہ حقانیہ پر حملہ کرنے والوں کی سوچ ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہیں۔ توہین مذہب اور توہین رسالت کے ملزمان کے حق میں مہم چلائی جارہی ہے۔ توہین رسالت یا کسی بھی مذہب کی توہین قابل قبول نہیں۔ شہدا کا خون ملکوں کو مضبوط کرتا ہے۔ فوج اور قوم کے اتحاد میں کوئی رخنہ نہیں ڈال سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بھارت پاکستان علماء کونسل جعفر ایکسپریس چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بھارت پاکستان علماء کونسل جعفر ایکسپریس چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی جعفر ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پر حملہ

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف

ویب ڈیسک : بلوچستان میں دہشت گردوں کے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو یرغمال بنالیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا تاہم خواتین اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے اور مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے۔

ونی، خودکشی کیس؛ دو ملزموں کا ریمانڈ، چار ملزم محفوظ

اس صورتحال پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، آرٹیفشل انٹیلی جنس ‎(اے آئی) ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے،‎ عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے معلومات لیں۔

 بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ وزیرِاعظم

متعلقہ مضامین

  • یہ اسلام اور کفر کی لڑائی نہیں ہے، یہ خارجیوں اور مسلمانوں کی لڑائی ہے: طاہر اشرفی
  • سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف
  • ٹرین حملہ: وزیر دفاع کو ذرا سی بھی شرم ہوتی تو آج استعفی دے دیتے، اسد قیصر
  • پی ٹی آئی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، وزیر دفاع
  • بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان
  • سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احسن اقبال
  • جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف