لوئر دیر؛ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لوئر دیر:
نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔
دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای او کی جانب سے تمام صورت حال سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کو بھی طالبان کی جانب سے بھتہ دینے کا خط موصول ہوا ہے، جس میں انہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے لوئر دیر
پڑھیں:
ہمیں امریکی صدر کا خط موصول ہو گیا، سید عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران آنیوالے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب UAE کے صدر کے سفارتی مشیر "انور قرقاش" سے ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ انور قرقاش سے ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل پر گفتگو کے ساتھ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا خط موصول کیا۔ اس ملاقات میں وزارت خارجہ میں سیاسی مشیر "مجید تخت روانچی" اور خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر "محمد علی" موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے مذاکرات کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
جس پر آج صبح ہی سید عباس عراقچی نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ درست ہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ نے خط لکھا لیکن ابھی تک وہ ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم طے یہ ہے کہ یہ خط کسی ایک عرب ملک کے نمائندے کے ذریعے تہران بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ "اسماعیل بقائی" نے اس امر کی تصدیق کی کہ تہران آنے والے اماراتی نمائندے ڈونلڈ ٹرامپ کا خط لے کر آئے ہیں۔ اسی ضمن میں Axios News Web نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز مڈل ایسٹ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" نے ابو ظبی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر "محمد بن زائد" سے ملاقات کی اور انہیں امریکی صدر کا خط تحویل دیا۔