کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کویت کے خیرسگالی کے اظہار کے طورپر 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی قید سے رہائی پانے والے 6 قیدیوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی شہری گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔
رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کو امریکا کے اعلی عہدیدار کے دورہ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے امریکی شہری نیویارک پہنچ گئے۔ کویت اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف
ویب ڈیسک :راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 2 ہیڈ وراڈرز کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برطرف کردیا۔
ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا نے برطرفی کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ وارڈر محمد ارشد اور محمد صفدر کو کرپشن میں ملوث پایا گیا۔حکم نامے کے مطابق ہیڈ وارڈرز اپنے دفاع میں کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ہیڈ وارڈرز کے خلاف قیدیوں نے شکایات درج کرائی تھیں، دونوں ہیڈ وارڈرز قیدیوں کے کچن اور سرچ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ہیڈ وارڈرز کیخلاف جنوری 2025 میں انکوائری شروع کی گئی تھی اور ہیڈ وارڈرز کو قیدیوں سے رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت