اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔

قراداد کے متن کے مطابق ایوان جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے تمام نظریات جو قومی سلامتی کے متصادم ہیں انہیں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیسے کیا؟ ٹرین ڈرائیور کا آنکھوں دیکھا حال

متن کے مطابق ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بہادر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتا ہے۔ ایوان بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشت گردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔

ایوان سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انتہا پسندی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے جبکہ یہ ایوان بلوچستان واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے، خواجہ آصف

قرارداد پر بلاول بھٹو زرداری، اسد قیصر، راجہ پرویز اشرف، زرتاج گل، وفاقی وزیر پارلیمنٹ امور طارق فضل چوہدری اور فاروق ستار سمیت دیگر نے بھی قرارداد پر دستخط کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کرتا ہے

پڑھیں:

قومی اسمبلی، معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور

---فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔

اسپیکر  قومی اسمبلی نے اجلاس میں گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ بولان میں دہشت گردی کے واقعے میں 25 افراد شہید ہوئے، اس آپریشن میں پاک فوج اور ایئر فورس نے بھی حصہ لیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی: جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: قومی اسمبلی میں قراردادِ مذمت منظور
  • قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور
  • قومی اسمبلی، معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور
  • پنجاب اسمبلی: وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام، ایوان بالا متعارف کرانے کی قرارداد منظور
  • وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب اسمبلی ، وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
  • پنجاب میں وفاقی طرز پر پارلیمانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور