وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔
اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایزی پیسہ کا حکومت پاکستان کے ساتھ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم میں تعاون
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی مشن کے تحت مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد تک مالی امداد پہنچانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔
اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 4 ملین مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 لاکھ سے زائد مستحقین تک یہ امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اس کے عزم کا ثبوت ہے۔
زیادہ تر ادائیگیاں براہ راست موبائل والٹس میں کی جائیں گی، تاکہ امدادی رقوم کی ترسیل کا عمل تیز، محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے۔ یہ اقدام نہ صرف فوری مدد فراہم کرتا ہے بلکہ مالی شمولیت کو بھی فروغ دیتا ہے، کیونکہ اس سے مستحق افراد کو موبائل والٹ کے ذریعے ایزی لوڈ، یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی اور محفوظ مالی لین دین جیسی بنیادی بینکاری سہولیات حاصل ہوں گی۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او، جہانزیب خان نے کہا:
"ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک میں، ہم حکومت کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد تک مالی امداد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 50 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ، ہم صرف لین دین کی سہولت فراہم نہیں کر رہے، بلکہ ایک مالی انقلاب کی قیادت کر رہے ہیں جو لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔ پاکستان میں مالی شمولیت کے فروغ میں ہمارا کردار نہایت اہم ہے اور ہم ایسے اقدامات میں معاونت پر فخر محسوس کرتے ہیں جو دیرپا اثرات مرتب کرتے ہیں۔”
یہ اشتراک شفافیت اور عزت و وقار کے ساتھ مالی مدد کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، تاکہ مستحق افراد بھی رمضان کی برکتوں میں باقی قوم کے ساتھ شریک ہو سکیں۔
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کے طور پر، ایزی پیسہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ پائیدار ترقی کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
اشتہار