لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار  کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔

جعفر ایکسپریس حملہ: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، وزیر دفاع

اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے   تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  

رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

سپرلیوی ٹیکس کیس میں ٹیکس کے استعمال کی تفصیلات موجود نہ ہونے کا نکتہ اٹھادیا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،ہفتے کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( نیوز ڈیسک)ریلوے افسران کیلئے نیا حکمنامہ، ہیڈکوارٹر میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ریلوےہیڈکوارٹر افسران اب ہفتے کو بھی دفتر آئیں گے ۔وزارت ریلوے نے ہفتے میں 6 دن کام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزیدپڑھیں:چین نے ہر فن مولا اے آئی ایجنٹ ’مینس‘ متعارف کروا دیا

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کا شوہر کی گرفتاری پر ردعمل، آن لائن فراڈ کا انکشاف
  • وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں:مریم نواز
  • ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
  • پنجاب میں 25 لاکھ مستحقین تک رمضان پیکج پہنچا دیا: عظمیٰ بخاری 
  • ایزی پیسہ کا حکومت پاکستان کے ساتھ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم میں تعاون
  • سی آئی اے اور پنجاب پولیس کے ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سینٹرز پر چھاپوں کا انکشاف
  • کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا
  • سرکاری ملازمین کی موجیں ختم،ہفتے کی چھٹی ختم،نوٹیفکیشن جاری