Nawaiwaqt:
2025-03-13@11:17:20 GMT

علی امین گنڈاپور کے و ارنٹ گرفتاری برقرار

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

علی امین گنڈاپور کے و ارنٹ گرفتاری برقرار

 اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے و ارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔دوران سماعت وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ  بھی عدالت میں جمع نہیں کروائی جا سکی۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکہ، عدالت نے فلسطینی طالبعلم کی ملک بدری روک دی

محمود خلیل کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔ محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں سیکڑوں افراد نے ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جج نے فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری پر روک لگا دی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق محمود خلیل کو ہفتے کے روز امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے گرفتار کیا تھا، جس پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جج جیسی ایم فرمین نے فیصلہ دیا کہ عدالت کا دائرہ اختیار برقرار رکھنے کے لیے خلیل کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ محمود خلیل کی گرفتاری اور ممکنہ ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بدھ کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں ہوگی۔ محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد نیویارک میں سیکڑوں افراد نے ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

فیڈرل پلازا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ”فری، فری فلسطین“ کے نعرے لگائے اور امریکی حکومت کے سیاسی دباؤ کے تحت فلسطینی حامیوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی سول لبرٹیز یونین آف نیویارک نے کہا کہ سیاسی مؤقف کی بنیاد پر کسی کو سزا دینا یا جلا وطن کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ محمود خلیل کے وکیل، ایمی گریر نے ان کی گرفتاری کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور عدالت میں ان کی فوری رہائی کی درخواست دائر کر دی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالبعلم محمود خلیل کی گرفتاری نے امریکا میں فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا، گنڈاپور کا بطور کوچ بھرتی کرنے کا حکم
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، خزانے میں 150 ارب   سے زائد کا سرپلس موجود ہے،علی امین گنڈاپور 
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • امریکہ، عدالت نے فلسطینی طالبعلم کی ملک بدری روک دی
  • آج وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیساتھ بہت مفید بات ہوئی: احسن اقبال
  • بطور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مستقبل کیا؟ بانی پی ٹی آئی نے واضح اعلان کردیا
  • بین الاقوامی عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر کی گرفتاری