ملائیشیا سے 41 پاکستانی بھکاری بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ملائیشیا سے چند روز کے دوران 41 پاکستانی بھکاریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق بھکاریوں میں 26 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔بیشتر بھکاری رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تمام بھکاریوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی میں تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیمرا میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے 5 نئے ارکان کا تقرر
اسلام آباد:صدر آصف زرداری نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نئے ارکان کا تقررکر دیا ہے۔
اسلام آباد اور چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن کی تقرری چار سال کیلیے کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق صدر نے ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو اسلام آباد، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان، صباہت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ اور افتخار فردوس کو خیبر پختونخوا سے ممبر کے طور پر پیمرا میں تعینات کیا ہے۔
یہ تمام تقرریاں11مارچ 2025 سے نافذ العمل ہونگی۔