بالی ووڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور خود کو ہونے والی غیراخلاقی آفر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بتایا ہے کہ مجھے اپنے ابتدائی کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ اور نامناسب آفرز کے تجربے سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے کردار دینے کے بدلے میں ’سمجھوتہ‘ کرنے کو کہا گیا تھا لیکن میں اِن آفرز کا سختی سے انکار کرتے ہوئے کاسٹنگ ایجنسی کے دفتر سے واک آؤٹ کر گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Telly Creates (@tellycreates)


انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے نامور اور بڑے ہدایت کار نے یہ غیر اخلاقی آفرز کی تھیں۔

انکیتا لوکھنڈے کے مطابق ایک بار مجھے غیر محفوظ بھی محسوس کروایا گیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک بار صرف نامور، بڑے اداکار کے ساتھ مصافحہ کرنے پر مجھے بہت برا محسوس ہوا تھا، میں پریشان ہو گئی تھی، مجھے اس اداکار کے آس پاس کچھ اچھا محسوس نہیں ہو رہا تھا۔

انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں ’گِیو اینڈ ٹیک‘ کی تلخ حقیقت پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نے پھر بھی ان چیلنجز کے باوجود اپنی طاقت اور عزتِ نفس کو قائم رکھتے ہوئے اپنا ایک علیحدہ مقام بنایا جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’قیامت سے قیامت تک‘ کی شاندار کامیابی کے بعد عامر خان پر کیا قیامتیں ٹوٹیں؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 14 مارچ کو 60 سال کے ہو جائیں گے اور اس حوالے سے منائے جانے والے فیسٹیول میں اپنے کیریئر پر کھل کر گفتگو کی۔

ممبئی میں منعقد کیے جانے والے "عامر خان: سینما کا جادوگر" فلم فیسٹیول کے دوران لیجنڈری اسکرین رائٹر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکار کا انٹرویو کیا۔

اپنی پہلی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی کے بعد مجھے 300 سے 400 فلموں کی آفرز ایک ساتھ ہوگئیں۔

اداکار نے بتایا کہ قیامت سے قیامت تک کی کامیابی کے بعد میری کئی فلمیں فلاپ ہوئیں جس پر مجھے ’’ون فلم ونڈر‘‘ کا لیبل بھی لگ گیا تھا۔ 

ماضی کے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے عامر خان نے مزید بتایا کہ میرے پاس زیادہ تجربہ نہیں تھا اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کس فلم کا انتخاب کروں اور کس سے معذرت کرلوں۔

عامر خان نے اعتراف کرلیا کہ تین شفٹوں میں مسلسل کام کرنے کے باوجود میں خوش نہیں تھا۔ میں گھر جا کر روتا تھا۔

ادکار نے اس افسوس کا بھی اظہار کیا کہ جن ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا میں نے خواب دیکھا تھا ان میں سے کسی نے بھی مجھے کوئی رول نہیں دیا۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے ان حالات سے ایک قیمتی سبق بھی ملا۔ خاص طور پر یہ کہ صرف اچھا اسکرپٹ کافی نہیں ہوتا۔ ہدایت کار، پروڈیوسر اور ان کے ارادے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔

اداکار عامر خان نے بتایا کہ جب میں نے نہ کہنا سیکھ لیا تو اور کام کے انتخاب میں سخت اصول اپنائے تو کامیابی کھینچتی چلی آئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف میں اخلاقی جرات اور شرم وحیا ہوتی تو مستعفی ہو جاتے: اسد قیصر
  • ملازمہ کو خیرات دے کر تنقید کرنا اداکارہ صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا
  • زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
  • متحدہ عرب امارات جانے پر پاکستانیوں کو پابندی کا سامنا، اصل معاملہ کیا ہے؟
  • ’قیامت سے قیامت تک‘ کی شاندار کامیابی کے بعد عامر خان پر کیا قیامتیں ٹوٹیں؟ اداکار نے بتادیا
  • گوگل میپس کے صارفین کو عجیب مشکل کا سامنا
  • ایئر انڈیا کو سبکی کا سامنا، جہاز کے کموڈ بھر جانے کے سبب پرواز منزل تک نہ پہنچ سکی
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیر خزانہ
  • فلم ڈر کیلئے شاہ رخ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی: عامر خان