Daily Mumtaz:
2025-03-13@10:49:53 GMT

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔

چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔

چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔

آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔

پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چاند گرہن گرہن کا

پڑھیں:

کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران کراچی میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں جبکہ 13 یا 14 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
  • رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعہ کو ہوگا۔
  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا،کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟ ماہرین نے بتا دیا
  • سال کا پہلا مکمل چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا
  • 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن،کب اور کیا پاکستانی دیکھ سکیں گے؟جانیں
  • پنجاب میں بارش کا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
  • ملک میں 16 مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
  • آنے والے ‘بلڈ مون’ چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟