Daily Mumtaz:
2025-03-13@10:17:31 GMT

زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

زارا نور عباس اور دانش تیمور کی یہ مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ اداکارہ زارا نور کو تاحال اداکاری کرنا نہیں آئی ہے، وہ اکثر اوقات ہی اپنی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور والدہ اسما عباس کے ہمراہ ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہدایتکار ابو علیحہ نے پاکستانی سنیما انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کا نسخہ بتا دیا

پاکستان شوبز کے معروف ہدایتکار اور مصنف ابو علیحہ نے ملک بھر میں متعدد سینما گھروں کی خطرناک بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہم فروخت کو بڑھانے کے لیے بالی ووڈ فلموں کی دوبارہ نمائش شروع کریں۔

ابو علیحہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیج کی جانب سے سنیما گھروں کی کمی اور تیزی سے بند ہونے کے حوالے سے دی گئی خبر کو ری شیئر کرتے ہوئے انڈسٹری کو بچانے کا نسخہ پیش کردیا۔

معروف ہدایتکار نے سنیما انڈسٹری کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مشورہ دیا کہ سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش بھی کی جائے اور ٹکٹ کو 1000 کے بجائے 250 ساتھ ہی پاپ کارن اور کولڈ ڈرنک کو 500 کے بجائے 150 کا فروخت کیا جائے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ تھیٹر کے شائقین میں فروخت اور مقبولیت بڑھانے کے لیے قیمتوں میں کمی جیسے دیگر اقدامات کو کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ابو علیحہ نے مزید کہا کہ سنیما عام آدمی کیلئے تفریح کا واحد زریعہ ہے اسے کھولیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہدایتکار ابو علیحہ نے سنیما انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کا نسخہ بتا دیا
  • ملازمہ کو خیرات دے کر تنقید کرنا اداکارہ صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا
  • ہدایتکار ابو علیحہ نے پاکستانی سنیما انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کا نسخہ بتا دیا
  • زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
  • مادھوری کی خوبصورت بہنیں فلم انڈسٹری سے دور کیوں رہیں؟
  • حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ دنیا بھر کی خواتین کیلیے مشعلِ راہ ہیں، نادیہ جمیل
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر پی پی قیادت ڈرامہ کررہی ہے، آفاق احمد
  • اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں
  • روزہ رکھ کر میری اسٹوری دیکھنے کی کیا تک ہے؟ علیزے شاہ