ٹرمپ کی حلف برداری میں شریک 5 ارب پتی خسارے میں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
امریکہ میں 20 جنوری 2025 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والوں میں پانچ ارب پتی ایسے ہیں جنہیں اُس دن سے اب تک مجموعی طور پر 209 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
اِن میں سب سے زیادہ نقصان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ہوا، 148 ارب ڈالرز، کیونکہ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 45 فیصد کمی آئی۔
دوسرے نمبر پر ایمزون کے بانی جیف بیزوس ہیں جنہیں 29 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کے شریک بانی سرگئی بِرن کو 22 ارب ڈالر، فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کو 5 ارب ڈالر اور فیشن کمپنی لوئی ویٹوں کے سی ای او برنارڈ آرنالٹ کو بھی 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ٹرمپ کی حلف برادری کے وقت حصص بازار کی صورت حال اچھی تھی لیکن پھر اسٹاک مارکیٹ میں وسیع تر مندی اور کساد بازاری کے خدشے کی وجہ سے اِن ارب پتیوں کی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں خاصی گر گئیں اور اُنہیں اربوں کا نقصان ہو گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، سرکاری گودام سے1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کاانکشاف ہوا ہے،جس سے قومی خزانے کو انیس کروڑ ستترلاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔نجی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، اضاخیل نوشہرہ گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گودام سے گندم خورد برد کیے جانے کے باعث قومی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، گودام سے گندم کی 3 ہزار 309 خالی بوریاں بھی غائب کردی گئی ہیں۔گندم کی خورد برد کی انکوائوری مکمل کرکے اسٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر این آر سی ،اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر اور 3 فوڈ انسپیکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاؤنٹس ضبط