تیمور سلیم جھگڑنے شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
تیمور سلیم جھگڑنے شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹی وی شوز میں میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کئے جائیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو تیمور سلیم
پڑھیں:
امریکی ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایئرپورٹ سے ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو بھی دی گئی ہے جس کے بعد وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
پاکستانی دفتر خارجہ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ’پاکستانی سفیر اپنے نجی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر وزارت خارجہ تحقیقات کر رہی ہے۔‘
میسر معلومات کے مطابق سفیر کو درست ویزہ اور تمام قانونی سفری دستاویزات رکھنے کے باوجود امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وہ اپنے ذاتی دورے پر چھٹیاں گزارنے لاس اینجلس جا رہے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔
یہ بھی پڑھیے: پیرس اولمپکس: قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ریسلر ٹیم سمیت ڈی پورٹ
امیگریشن حکام نے جب آن لائن ان کا ویزہ چیک کیا تو امریکی آن لائن ویزہ نظام میں کچھ متنازع ویزا ریفرنسز تھے جو پاکستانی سفیر سے منسلک تھے جس کی وجہ سے سسٹم میں الرٹ آ گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
deport los angeles airport\ pakistani ambassador