اعظم سواتی---فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی مقدمات میں اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اب آپ تفصیلات نہیں دیں گے؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم تفیصلات دیں گے، لیکن پہلے فراہم کر چکے ہیں اب یہ دوبارہ آئے ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے آپ کو نوٹس کیا تھا، آپ کو چاہیے تھا کہ آج رپورٹ جمع کرواتے، آپ کو وقت دیتے ہیں، ان کےخلاف مقدمات کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

احتجاج کیس، شبلی فراز، سلمان اکرم، لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

---فائل فوٹو

اے ٹی سی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت لطیف کھوسہ، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • بات چیت حکومت سے نہیں طاقت ور حلقوں سے ہو سکتی ہے، اعظم سواتی
  • خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور، کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • احتجاج کیس، شبلی فراز، سلمان اکرم، لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • 9مئی مقدمات: سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دیدی
  • 9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • بانیٔ پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 کیسز میں جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
  • نو مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواست گزار کو تیاری کیلئے مہلت
  • پی ٹی آئی رہنمائوں کہی ضمانت منسوخی کیخلا ف پنجاب حکومت کی اپیل کے مقدمات ڈی لسٹ 
  • فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم