پنجاب میں بادل برسنے کی پیش گوئی، بارشوں کا سسٹم کب داخل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں بادل برسنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی جب کہ بارش برسانے والا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
خشک موسم کے باعث صوبے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جب کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں ۔
محکمہ م وسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا ، جس کے بعد 14 سے 16 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 مارچ سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے، تاہم ابھی تک بارش نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید موسم خشک رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بیشتر اضلاع میں
پڑھیں:
کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔
شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔