قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے جس سے اسلحہ لائسنس کی درستگی اور اس کے استعمال میں شفافیت آئے گی۔

اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نادرا تمام اسلحہ لائسنسز کو متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرے۔

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی

سیکرٹری داخلہ نے نادرا کو اسلحہ لائسنسز پر کیو آر کوڈ لگانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے اور پنجاب کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا  کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کے لیے نااہل ہیں اور آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کے لیے سہولت پیدا کی جا رہی ہے۔ 
 

جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے ماں کو قتل، بھائی شدید زخمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کی کیو آر کوڈ کے لیے

پڑھیں:

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ 22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔

برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی  جائزہ لینے کے بعدصائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے۔ طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں  صائم ایوب کی شرکت کافیصلہ کیا جائے گا۔

امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے  جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان  کی دعوت پر لندن میں مقیم ہیں اور ان کی ری ہیب  میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی سی بی کو خیرباد کہہ دینے والے حنیف ملک  مینٹل کنڈیشنگ، ایڈوانس بیٹنگ اسکل اور لائف اسکل میں مہارت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری  کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی  پاکستان ان کی خدمات سے محروم رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟
  • محکمہ داخلہ پنجاب کا تعلیمی نصاب میں گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ آگاہی شامل کرنے کی تجویز
  • محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار
  • بغیر لائسنس شیر گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار
  • محکمہ داخلہ پنجاب کی اسکولوں میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کی تعلیم دینے کی سفارش
  • بچوں کو بدسلوکی سے بچانے کیلئے نصاب میں آگاہی دینے کا فیصلہ
  • محکمہ داخلہ پنجاب کا بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
  • چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے حوالے سے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ